آئرش پلیئرز کی تنخواہیں عامر اور سرفراز سے بھی زیادہ

اہم معلومات کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے سپر سٹار کرکٹرز محمد عامر اور سرفراز احمد کا معاوضہ آئر لینڈ کے پلیئرز سے بھی کم ہے۔ جب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا فارمیٹ متعارف ہوا ہے، کرکٹ میں بہت زیادہ پیسہ آ چکا ہے اور کھلاڑی اس سے خوب مستفید ہو رہے ہیں، گزشہ دنوں خبریں سامنے آئیں کہ ویرات کوہلی دنیا میں سب زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ دھونی اور کوہلی کا نام فوربز کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تاہم ان کے حریف ملک کے بہتریں کھلاڑیوں کا معاوضہ انتہائی کم ہے لیکن پاکستانی کپتان سرفراز احمد چونکہ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، اس لیے ان کی کم از کم سالانہ کمائی ایک اعشاریہ پچانوے کروڑ سالانہ بنتی ہے۔ کرکٹ کے اعداد و شمار رکھنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں درجہ اول کے کھلاڑیوں کو 74 ہزار ڈالرز سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے جبکہ آئرش پلیئرز کو 75 ہزار ڈالرز کا معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.