آئی پی پیز کیس: وفاقی وزیر بجلی سپریم کورٹ کو مطمئن نہ کر سکے۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ:  وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب آئی پی پیز کیس میں سپریم کورٹ کو مطمئن نہ کر سکے، عدالت نے معاہدے ملکی مفاد میں ہونے یا نہ ہونے کا تحریری جواب طلب کر لیا جبکہ عالمی فورمز پر زیر التوا مقدموں اور آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیل بھی مانگ لی۔