آرمی چیف کی شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے گھرآمد، فاتحہ خوانی، خراج تحسین

  تفصیلات کے مطابق سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر باجوہ آج کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کے ہمراہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید شہید کے گھر پہنچے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور کچھ دیر شہید کے اہل خانہ کے ساتھ گزارا. پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر باجوہ نے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کو خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ کے صبر اور استقامت کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کو قوم کا اثاثہ قرار دیا. آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ کے اہل خانہ نے آرمی چیف قمرباجوہ کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے شہید کی یادوں کو اُن کے ساتھ شیئر کیا اور شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہونے کو قابل فخر کہا. یاد رہے 11 دسمبر 2017 کو 21 سال کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدا لمعید شمالی وزیرستان میں ایک سپاہی کے ہمراہ دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے.
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.