آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آج آخری روز

عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کے پاس سیاسی جماعتوں میں شمولیت کا آج آخری روز ہے،آذاد امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے بعد بیان حلفی بھی جمع کرانا ہوگا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اس سلسلے میںانتیس آزاد امیدواروں کے بیان حلفی موصول ہوگئے ہیں، اٹھائیس آزاد امیدواروں نے پی ٹی آئی میں جبکہ ایک نے مسلم لیگ نون میں شمولیت کا بیان حلفی جمع کرایا ہے۔

الیکش کمیشن نے واضح کیا کہ آزاد ارکان اسمبلی کو شامل کرنے والی جماعت کا سربراہ الیکشن کمیشن کوتحریری طورپرآگاہ کرے گا،بیان حلفی اور پارٹی سرٹیفکیٹ متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر یا ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کی شمولیت کے بعد مخصوص نشستیں الاٹ ہونگی

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*