آصف زرداری تو اب پکے ای سی ایل میں ہیں، فواد چوہدری۔ عمران خان نے آکر مشرق وسطیٰ میں سفارتی سطح پر تعلقات کو بدل کر رکھ دیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی پاکستان آرہے ہیں۔ پہلی مرتبہ کوئٹہ، فیصل آباد سے سعودی عرب کیلئے پروازیں شروع ہوں گی۔ ای سی ایل میں شامل 32 ناموں کو نظر ثانی کیلئے کمیٹی کو بھیج دیا۔ انفارمیشن منسٹر فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو۔

آصف زرداری تو اب پکے ای سی ایل میں ہیں، فواد چوہدری

 عمران خان نے آکر مشرق وسطیٰ میں سفارتی سطح پر تعلقات کو بدل کر رکھ دیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی پاکستان آرہے ہیں۔
پہلی مرتبہ کوئٹہ، فیصل آباد سے سعودی عرب کیلئے  پروازیں شروع ہوں گی۔

ای سی ایل میں شامل 32 ناموں کو نظر ثانی کیلئے کمیٹی کو بھیج دیا۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

ایجنڈے کے مطابق کابینہ کو پاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق بریفنگ دی گئی گی جب کہ وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پر کابینہ کو رپورٹ پیش کی۔

قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی جب کہ کابینہ نے حج پالیسی 2019 کی منظوری بھی دی جس میں کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ کوئٹہ، فیصل آباد سے سعودی عرب کیلئے  پروازیں شروع ہوں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ خرم حسین کو تین سال کے لیے پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی کا سربراہ لگا دیا گیا ہے، عرفان آفریدی کو پی پی آئی بی کا سربراہ بنایا گیا ہے، وزیراعظم یوتھ ٹریننگ پروگرام کیلئے 97 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات کے مطابق حفیظ پاشا اور نوید حامد کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا رکن بنادیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواشریف اور آصف علی زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے، آصف زرداری تو اب پکے ای سی ایل میں ہیں۔

18 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں 100 حصے ہیں،کئی بہت اچھی چیزیں ہیں، کچھ پر بات ہونی چاہیے۔