آصف علی زرداری کی سندھ منتقلی سوالیہ نشان ہے تاریخ کا بد ترین اور جاننے کے لیے کلک

آصف زرداری کی علاج کے لئے کراچی منتقلی کی درخواست مسترد
آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، 26 نومبر کو عدالت دوبارہ پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(ای پی آئی) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی علاج کے لیے کراچی منتقلی کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی، فریال تالپور کو اڈیالہ جیل سے عدالت پہنچایا گیا تاہم آصف زرداری زیر علاج ہونے کے باعث پیش نہ کئے جاسکے۔اہل خانہ اور وکلا سے ملاقات کے حوالے سے نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری سے ملاقات کے لیے پانچ دن مقرر ہیں، پمز اسپتال نے وکلا کی آصف زرداری سے ملاقات کے لیے دو دن مقرر کئے ہیں، فیملی ارکان تین دن آصف علی زرداری سے اسپتال میں ملاقات کرسکتے ہیں۔ جس پر فریال تالپور اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ہم درخواست واپس لیتے ہیں۔آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست پر ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ آصف زرداری کی پوری میڈیکل ہسٹری کراچی میں ہے، اس لئے ان کا بہتر علاج کراچی میں ہی ممکن ہے ایک مریض کو یہ آج بیرون ملک بھیجنے والے ہیں اور زرداری کو اپنا معالج دینے کو تیار نہیں ،نواز شریف کا ذاتی معالج ساتھ بھیجا جا رہا ہے ہمیں اپنے ڈاکٹر سے علاج کی اجازت نہیں آصف زرداری نے حکومت سے نا تو پہلے کوئی بھیک مانگی نہ اب مانگیں گے،