آف شور کمپنی کیس: زلفی بخاری کی نیب دفتر پیشی، ایک گھنٹہ پوچھ گچھ۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں ۔

بادبان رپورٹ :  نیب نے زلفی بخاری کو آج راولپنڈی آفس میں طلب کر رکھا تھا جہاں ان کے خلاف آف شورکمپنیوں کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے نیب آفس پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ نیب ٹیم نے زلفی بخاری سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔

زلفی بخاری نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو استعفے کی کوئی پیش کش نہیں کی، اعظم سواتی اور میرے کیس میں بہت فرق ہے، میرے خلاف کسی جے آئی ٹی نے کچھ حاصل نہیں کیا۔ معاون وزیراعظم نے مستعفی نیب پراسیکیوٹر کو نہ جاننے کا دعوی بھی کر دیا۔