اثاثہ جات ریفرنس: احتساب عدالت کا اسحاق ڈار کیخلاف تحریری حکم نامہ جاری

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق وزیر خزانہ کے 20 لاکھ مچلکوں پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔ حکم نامہ کے مطابق اسحاق ڈار کی وطن واپسی نہ ہونےسے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہیں ہوئی۔ احتساب عدالت نے حکم دیا تفتیشی افسر اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کی تصدیق کرائے۔ ڈاکٹر کے مطابق ملزم اسحاق ڈار کیلئے پاکستان کا سفر کرنا محفوظ نہیں اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ اسحاق ڈار آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو پچاس لاکھ کے ضمانتی مچلکے ضبط ہوں گے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.