احد چیمہ کی گرفتاری، نیب نے اختیارات سے تجاوز کیا: پنجاب حکومت

 

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے کہا ہے کہ نیب کو جو اختیارات دیئے گئے ہیں انھیں اس سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے، نیب اختیارات میں یہ تو نہیں کہ وہ کسی کو ہراساں کریں، جہاں پر ہراساں کیا جائے تو وہاں آواز تو اٹھے گی۔ اگر حکومت کی مشنری کو معذور کیا جائے گا تو عوام کی خدمت کیسے ہو گی؟

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ احد چیمہ کی گرفتاری میں نیب نے اختیارات سے تجاوز کیا۔ احد چیمہ سے جو کچھ مانگا گیا انہوں نے وہ سب پیش کیا، انہوں نے اپنی جائیدادوں کی تمام تفصیلات بھی پیش کیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*