اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی بھی فلم نگری میں انٹری

سلمان خان فلمی دنیا میں اداکاری کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور وہ اب تک کئی ملکی و غیر ملکی چہرے فلم نگری کو دے چکے ہیں۔ سلمان خان نے فلمی دنیا میں کترینہ کیف، سنی لیون، زرین خان، آتیہ شیٹھی اور سورج پنچولی سمیت کئی چہرے متعارف کرائے ہیں۔

اب سلمان خان نے کترینہ کی بہن کو بھی فلم نگری میں لانے کی ٹھان لی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کئی عرصے سے سلمان سے اپنی بہن ازابیل کیف کو فلم نگری میں متعارف کرانے کی درخواست کر رہی ہیں جس پر اب سلمان خان نے حامی بھر لی ہے۔

سلمان خان نے ازابیل کیف کو اپنے پروڈکشن کے بجائے ’ٹی سیریز‘ کے بینر تلے بننے والی فلم میں سورج پنچولی کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے تجویز کیا ہے جس پر پرڈیوسرز نے بھی حامی بھرلی ہے۔

ازابیل اپنی لکس کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔

 

 

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*