اداکار فیروز خان کی شادی پر ان کی بہن کی مداحوں سے اپیل

 

 

اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنے مداحوں سے گزارش کی کہ ان کے بھائی ادکار فیروز خان کی شادی پر ان کے خاندان کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کیا جائے۔ خیال رہے کہ فیروزخان 30 مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب آئندہ ماہ 3 اپریل کو ہوگی۔

فیروز خان کی ہونے والی اہلیہ کا نام علیزہ بتایا جا رہا ہے، جن کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔

فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پرمولانا طارق جمیل صاحب سے ملاقات کی تصویر شئیر کی ہے، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ مولانا طارق جمیل ہی ان کا نکاح پڑھائیں گے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*