اسلام آباد لاک ڈاؤن کیس، پی ٹی آئی کے کارکنوں کیخلاف مقدمات ختم

اسلام آباد:  اسلام آباد لاک ڈاؤن کیس میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزامات کے تحت تمام مقدمات ختم کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 50 سے زائد کارکنوں کو بری کر دیا گیا ہے۔ تمام کارکنوں کی بریت کی درخواستیں مجسٹریٹ فرخ ندیم نے منظور کیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ سمیت مختلف تھانوں میں 9 سے زائد مقدمات درج تھے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمات سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔
This entry was posted in قومی. Bookmark the permalink.