اسلام آباد: ٹاپ سٹی سوسائٹی میں متحدہ کی غیرقانونی فائرنگ رینج کا انکشاف

شہر اقتدار میں واقع ٹاپ سٹی سوسائٹی میں رینجرز کے چھاپے کے دوران ایم کیو ایم لندن کی غیرقانونی فائرنگ رینج کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے چھاپے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ ٹاپ سٹی میں ایم کیو ایم لندن نے فائرنگ رینج بھی بنا رکھا تھا جہاں ایم کیو ایم کے رہنماء اور کارکن فائرنگ کی ٹریننگ کرتے تھے۔ رینجرز حکام کی طرف سے وزارت داخلہ کے خط کا جواب ڈی جی رینجرز پنجاب کی وطن واپسی پر دیا جائے گا۔ رینجرز کے چھاپے کے دوران ٹاپ سٹی سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی راولپنڈی میں درج ہو چکا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.