اسلام آباد: یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں کا دھاوا، 1 شخص جاں بحق، 5 زخمی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں شہد کی مکھیوں کے حملے نے ایک مالی کی جان لے لی۔ مالی باغ میں بیٹھے تھے کہ شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ شہد کی مکھیوں کے حملے میں ایک ملازم کی جان جانے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے مالی گلزار کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔ اس کی میت آبائی علاقے کو روانہ کر دی گئی جبکہ باقی زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں, Uncategorized. Bookmark the permalink.