اسٹیل مل ملازمین کے گھروں کی گیس بند، چولھے ٹھنڈے ہوگئے

 

تفصیلات کے مطابق پاک اسٹیل کے ملازمیں کے رہائشی علاقے اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید کی گیس بند ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی فراہمی پیر کی شام چار بجے سے معطل کر رکھی ہے جس کی وجہ سے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔

گیس بند ہونے سے پانچ ہزار سے زائد رہائشی خاندان مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔ چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث اسٹیل ملز ملازمین متبادل انتظامات کرنے سے بھی قاصر ہیں جس کی وجہ سے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر گیس منقطع کی تھی، واضح رہے کہ اسٹیل ٹاؤن پر ایس ایس جی سی کے گیس چارجز کی مد میں91لاکھ روپے کی رقم واجب الادا ہے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*