Breaking News

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ سلمان بٹ کی اے ٹیم میں شمولیت کا امکان

ذرائع کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کرکٹ بورڈز کے درمیان پاکستان اے ٹیم کے دورے پر بات چیت جاری ہے، معاملات طے پا جانے کی صورت میں اے ٹیم زمبابوے کی مہمان بنے گی، مجوزہ دورے کے دوران سلمان بٹ کے نام کا قرعہ بھی نکل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ لاہوراورواپڈا کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق پہلے ہی سلمان بٹ کو اے ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ 6 سال بعد کرکٹ میں واپسی کے باوجود سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انھیں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کی بجائے اے ٹیم کی طرف سے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔

 

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved