اسپاٹ فکسنگ کیس میں محمد عرفان کی معطلی کل ختم ہوجائے گی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا سنائی گئی تھی جس میں انہیں 14 مارچ کو معطل کیا گیا تھا جب کہ ساتھ میں ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کے مطابق محمد عرفان کی معطل کل ختم ہوگی جس کےبعد وہ اینٹی کرپشن یونٹ کی کلیئرنس ملنے پر کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔ اینٹی کرپشن یونٹ جرمانے کی ادائیگی اور ری حیب کے عمل پر عملدرآمد پر کلیئرنس دے گا۔ واضح رہےکہ محمد عرفان کو باہمی رضا مندی کی سزا کے کوڈ کے تحت ایک برس کی سزا ہوئی تھی جب کہ اسی کیس میں کرکٹر شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کی گئی ہے اور خالد لطیف کا کیس زیر سماعت ہے۔
This entry was posted in قومی, کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.