اس سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے، مشیر تجارت

بادبان رپورٹ: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال ملکی تاریخ کی ریکارڈ برآمدات کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

کراچی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک چیلنج ہے، جسے کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2017 کے مقابلے میں 2018 بہتر رہا، رواں سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات کرلیں گے۔