اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ ملاقات۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ : وزارتِ خارجہ میں، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مس ایلیزابیٹا بالونی اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ سے ملاقات

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا

فریقین نے دوطرفہ باہمی تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا

پاکستان اور اٹلی کے مابین سیاسی، اقتصادی، تجارتی ،تہذیبی اور دفاعی شعبوں میں دیرینہ دوطرفہ تعاون قابل تحسین ہے مخدوم شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ کو موجودہ حکومت کی ترجیحات اور عوامی اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دونوں ممالک کے مابین تعلیم، تجارت اور عوام کی سطح پر دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا

اطالوی سیکرٹری جنرل برائے خارجہ امور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے، اپنی حکومت کی جانب سے، بھرپور تعاون کا یقین دلایا