اظہر علی کا دورہ انگلینڈ میں اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف

لاہور: (بادبان نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ میں اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں، کچھ عرصے سے کارکردگی اچھی نہیں رہی، بہت جلد واپس گراؤنڈ میں ان ایکشن نظر آؤں گا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر اظہرعلی نے کہا کہ زمبابوے اپنے ہوم گراؤنڈ میں بہت مضبوط ٹیم ہے، پاکستان کی ٹیم اس وقت اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، امید ہے پاکستانی ٹیم سہ فریقی سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے ٹیم میں اپنا انتخاب نہ ہونے کے حوالے سے کہا کہ ہر کھلاڑی کی سلیکشن ٹیم کی بہتری کیلئے ہوتی ہے، ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کی کوشش کروں گا۔ سلیکشن کمیٹی نے دورہ زمبابوے کے لیے اچھی ٹیم کا ہی انتخاب کیا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ میں میری کارکردگی اچھی نہیں رہی، میں اپنی فٹنس پر بھر پور توجہ دے رہا ہوں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.