‘اظہر علی کو ون ڈاؤن پوزیشن پر واپس لانا غلط فیصلہ تھا’

لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ سری لنکا کو آسان حریف نہیں سمجھا، اظہر علی کو ون ڈاؤن پوزیشن پر واپس لانا غلط فیصلہ تھا، وقت دیا جائے ٹیم بہتری کی طرف آ جائے گی۔ ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے تسلیم کیا کہ اظہر علی کو ون ڈاؤن پوزیشن پر واپس لانا غلط فیصلہ تھا، اسد شفیق سنچری نہ کرتے تو ٹیم میں ان کی جگہ خطرے میں تھی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ایک اسپنر کھلانا غلطی تھی اور انہیں اپنی سوچ بدلنا ہو گی تاہم انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ منیجمنٹ نے سری لنکن ٹیم کو ہلکا لیا۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.