افغانستان اور خطے میں کئی دہشتگرد گروپ موجود ہیں، برکس اعلامیے پر ردعمل

رکس اعلامیے پر ردعمل کے طور پر دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جنوبی ایشیا اور خطے کو درپیش دہشت گردی کے خطرے پر تشویش ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان، داعش اور جماعت الاحرار جیسی کئی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں موجود ہیں اور ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو انتہا پسندی اور عدم برداشت سے خطے میں اقلیتوں کو درپیش خطرات پر تشویش ہے۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.