افغانستان میں بھارتی کردار اور سرحد پار سے دہشت گردی قبول نہیں: خرم دستگیر

`
گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کو اسٹریٹجک ڈائیلاگ بحال کرنے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارتی کردار اور سرحد پار سے دہشت گردی قبول نہیں۔ پاکستان نے افغان سرزمین بھارت کے استعمال کرنے کے حوالے سے ڈوزیئر کے تبادلے کی پیشکش کی ہے، اب امریکا کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ جیمز میٹس کی ملاقات بے لاگ مگر تعمیری تھی، ملاقات میں واضح کیا کہ حالیہ دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں۔ خرم دستگیر نے کہا کہ جنرل جیمز میٹس سے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکا کو متوازی کردار ادا کرنا ہو گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.