افغان حکام نے ایس پی طاہر شہید کی میت پاکستان کے حوالے کر دی گئی۔ بادبان رپورٹ

افغان حکام نے بے جا انکار کے بعد بالاخر شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کر دی ہے، ان کی میت طورخم بارڈر پر پاکستان کے حوالے کی گئی۔

وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار خان آفریدی، شوکت یوسفزئی، محسن داوڑ، ڈی سی خیبر اور سیکیورٹی حکام نے ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت وصول کی۔

اس سے قبل شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت وصول کرنے کیلئے وزیر مملکت برائے داخلہ اور شمالی وزیرستان کے عمائدین طورخم بارڈر پر پہنے تھے لیکن افغان حکام نے بہانے بازی شروع کرتے ہوئے میت کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

افغان حکام کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی طاہر خان داوڑ کی میت کو صرف محسن داوڑ کے ہی حوالے کریں گے، اس سے یہ بات عیاں ہو گئی کہ افغان حکومت پی ٹی ایم کو سپورٹ اور مدد فراہم کر رہی ہے۔