افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج

 
افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے گزشتہ روز پاکستانی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈی جی افغانستان منصور احمد خان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ناظم الامور سے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے پر جواب طلبی کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سرحدی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحام شہید ہو گئے تھے۔ پاک فوج نے اس بزدلانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا جبکہ ان کے کئی ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے تھے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.