Breaking News

اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی اچانک عہدے سے مستعفی۔مختلف ممالک نے نکی ہیلی کےسخت رویئے کی اکثر رپورٹ کی تھی: جانئے بادبان رپورٹ میں

اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر نکی ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ک استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کیرولینا کی سابق گورنر نکی ہیلی ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیر مقرر ہوئی تھیں اور وہ مختلف ممالک کے حوالے سے اپنے سخت مؤقف کی وجہ سے مشہور تھیں۔

رپورٹس کے مطابق نکی ہیلی کا اچانک مستعفی ہونا ٹرمپ انتظامیہ کے لیے بھی حیران کن ہے، وائٹ ہاؤس نے تاحال نکی ہیلی کے مستعفی ہونے کی خبروں کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم نکی ہیلی کچھ دیر بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اوول آفس میں ملاقات کریں گی۔

اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ بھی کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ آج نکی ہیلی کے حوالے سے اہم اعلان کرنے والے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved