الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی ہڑتال ، لاہور میں تین روزہ پولیو مہم ملتوی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں الائیڈ ہیلتھ سٹاف کی ہڑتال کے باعث شہر میں جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔ انسدادپولیو مہم ملتوی ہونے سے پورے شہر میں 17 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے جا سکیں گےجبکہ سی ای او ہیلتھ نے غیر حاضر ویکسی نیٹرز کی رپورٹ طلب کر تے ہوئے ڈیلی ویجز ملازمین کے ڈپلومے کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا ۔ محکمہ صحت پنجاب کے ڈیلی ویج ویکسی نیٹرز نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کر دی ۔ ہڑتال کے باعث شہر بھر میں جاری 3 روزہ پولیو مہم کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ان سے چھٹیوں کے دنوں میں کام لیتی ہے مگر انہیں ریگیولر نہیں کیا جا رہا ۔ دوسری جانب پنجاب کے دوسرے شہروں میں پولیو مہم بغیر تعطل سے جاری ہےجبکہ ہڑتالی ملازمین اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے حکام کے درمیان مذاکرات ڈی جی ہیلتھ آفس میں ہو رہے ہیں ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.