اللہ نے موقع دیا تو پھر عوام کی خدمت کریں گے :بلاول بھٹو

کاغان : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ایک بار پھر سے عوام کی خدمت کریں گے ، کاغان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دے اگر اس ملک کی عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا جو آج بھی اس ملک میں نافذ العمل ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا جس کی وجہ سے آج دشمن اس ملک کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکنے کی ہمت نہیں کرتا انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ محترمہ بے نظٰیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو اس قوم سے سچی محبت کرتے تھے جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کے عوام کیلئے جان دے دی ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.