امریکا میں سویابین کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ

امریکا میں سویابین کے نرخوں میں 1 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ ارجنٹائن میں خراب موسم کے باعث اس کی پیداوار میں کمی کے خدشات ہیں۔ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے وقفے پر جنوری کیلئے سودے 12.75 سینٹ بڑھ کر 10.11 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ بورڈ میں مکئی کے مارچ کے لیے سودے 0.25 سینٹ کم ہوکر 3.53 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔ گندم کے مارچ کیلئے سودے 3.50 سینٹ کمی کے ساتھ 4.32 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.