Breaking News

امریکا نے جہاد کے تصور کو مرضی کے مطابق استعمال کیا، دفتر خارجہ

ترجمان دفترِ خارجہ نے پوری دنیا میں دہشت گردی کو امریکی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دھماکا افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں نے کیا، معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت میں مغربی ممالک نے جہاد کے تصور کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا۔ اس طریقہ سے مسلم ممالک سے لوگوں کو سوویت یونین کے خلاف لڑنے کیلئے بھرتی کیا گیا۔ آج جو دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان میں نظر آتی ہے، یہ براہ راست طور پر امریکی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ آج یہ خطرہ پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے امریکا کے پاکستان سے حالیہ رابطوں کی تفصیلات بتانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ خارجہ نے سخت بیان امریکی دھمکیوں کی وجہ سے دیا تھا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کا امریکا کے حوالے سے بیان ایک خاص تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امریکی الزامات اور یکطرفہ طور پر سیکیورٹی تعاون معطل کرنے پر اپنی جھنجھلاہٹ کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved