امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی کیخلاف مزید اقدامات کرے: ترجمان وائٹ ہاؤس

ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے بھی پاکستان پر ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام دہراتے ہوئے کہا امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے۔ وائٹ ہاوس ترجمان نے کہا اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب صد ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ٹویٹ کے اگلے ہی روز اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل سفیر نکی ہیلی نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن پاکستان کی امداد روک رہا ہے۔ نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ڈبل گیم کھیل رہا ہے، اس وجہ سے امریکا 225 ملین ڈالرز کی امداد روک رہا ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ کر دی جس میں انہوں نے کہا پاکستان ہی نہیں کئی دوسرے ممالک نے بھی اربوں ڈالر ملنے کے باوجود کچھ نہیں کیا۔ فلسطین نہ اعتراف کرتا ہے اور نہ ہی ہمارا احترام کرتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*