امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے: امریکی سفیر

اسلام آباد:  نجی بینک اور امریکی کمپنی کے مابین ٹیکنالوجی کی بہتری کے لئے معاہدے پر دستخط کیلئے شہر اقتدار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے سب سے بڑے نجی اسلامی بینک کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں، اس معاہدے سے بڑی مارکیٹ تک رسائی میں آسانی ہو گی۔ بڑھتی ہوئی معشیت کے تقاضے بھی پورے ہونگے۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور تعاون کر رہا ہے اور یہ خصوصی تعاون جاری رہے گا، پاکستان کی وسطی ایشیاء کی مارکیٹ میں ایک حثیت ہے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر بہت سے شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے پر خوشی ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ مزید مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے، عوامی رابطوں اور ہم آہنگی کے لئے مزید اقدامات کرنے ہونگے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.