امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ میں ہلاک افراد کی تعداد 21

کیلیفورنیا کے جنگلات اور شہری آبادی میں لگی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر اکیس ہوگئی۔ امریکی میڈیا کےمطابق تیز ہواؤں اور خشک سالی کے باعث آگ مسلسل پھیلتی گئی جس نے اب تک ایک لاکھ ستر ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تین ہزار پانچ سو سے زائد گھر اور دکانیں آگ سے جل کر خاک ہوچکی ہیں۔ آگ لگنے سے سونوما کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوئی۔ ادھر آگ سے بچنے کیلئے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا جاری ہے۔ متاثرہ کاؤنٹیز میں ہزاروں افراد ابھی لاپتہ ہیں۔ حکام نے کہا  کہ تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے کی کارروائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.