‘امریکی صدر کا دماغی توازن درست ہے’

اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے والے امریکی صدر دماغی طور پر صحت مند ہیں، عسکری میڈیکل سنٹر نے معائنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو صحت مند قرار دیا۔ عجیب و غریب حرکتوں اور نا قابل یقین فیصلوں کے بعد امریکی صدر کی دماغی صلاحیت پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، امریکی صدر نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی توثیق بھی کر دی۔ اس سے قبل امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا تھاکہ صدر ٹرمپ ذہنی مریض ہیں عام ماہرین کی طرح قریبی ساتھیوں نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک ہونے نہ ہونے کے حوالے سے امریکا میں بحث جاری تھی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹرمپ کی ذہنی حالت عام انسانوں والی نہیں رہی۔ ٹرمپ کی شخصیت خوش فہم، شوقیہ، لالچی اور شیطانی ہے تاہم سامنے آنے والی میڈیکل رپورٹ میں انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.