امریکی نائب صدر نے امریکی فوج کو شمالی کوریا کےخلاف ہردم تیار رہنے کی ہدایت کردی

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے نارتھ ڈکوٹا ائیربیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہردم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں کو دفاع پر مجبور کیا گیا تو اپنی حفاظت کے لیے ہرآپشن استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا شمالی کوریا کا نیوکلئیرپرگرام ختم کرنے کےلیےامریکا اپنا دباؤ برقراررکھےگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی شمالی کوریا کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے مہم سے دستبردار نہ ہونے پر مکمل طور پر تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.