انتخابی موسم آتے ہی برساتی مینڈک نکل آئے :مراد شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات کا موسم قریب آتے ہی برساتی مینڈک باہر نکل آئے ہیں، سیہون شریف میں ایک تقریب کے دوران پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نے اپنے دور حکومت میں سندھی عوام کے حقوق غصب کئے، ان کو بنیادی حقوق سے محروم کیا اور سوائے وعدوں کے ان کیلئے کچھ نہیں کیا، اب شہباز شریف کس منہ سے سندھ کے دورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو سندھ میں کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی بھی پیشکش کر دی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.