انتظار قتل کیس آج شام تک نتیجے پر پہنچ جائے گا: سی ٹی ڈی کا دعویٰ

پولیس حکام کے مطابق 100 فیصد غلطی اے سی ایل سی اہلکاروں کی ہے۔ ڈی آئی جی عامر فاروقی کا کہنا ہے ناکے پر بلال اور دانیال کا کوئی کام نہیں تھا، دونوں اہلکاروں کی فائرنگ کا کوئی جواز نہیں، شواہد کی تکنیکی بنیادوں پر تصدیق کر رہے ہیں۔

دوسری جانب انتظار قتل کیس میں دوسری لڑکی کی انٹری ہوگئی، مدیحہ نے مقتول کو پولیس افسر اور سیاسی شخصیت کی دوست لیلی سے دور رہنے کا پیغام پہنچایا لیکن انکار پر موت کے گھاٹ اتارے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ لیلی کی انتظار سے پہلی ملاقات ڈیفنس چھوٹا بخاری میں ہوئی، لیلی کی فیملی امریکا میں مقیم ہے۔ لیلی کی 4 سال سے سندھ کے با اثر ایم پی اے سے دوستی ہے، ایم پی اے نے لیلیٰ کو بوٹ بیسن میں فلیٹ دے رکھا ہے، لیلی مقدس حیدر کے پی ایس او بلال سے بھی رابطے میں تھی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.