انوشکا شرما کی فلم شوٹنگ کے دوران ٹیکنیشن ہلاک

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی فلم ’پری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ پروست روئے اس فلم کے ذریعے ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک ٹیکنیشن تاروں سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوا جسے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ موت کرنٹ لگنے سے واقع ہوئی ہے مگر ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.