انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے دورہ پاکستان منسوخ کرنے پر ہانگ کانگ پر جرمانہ کردیا

انگ کانگ نے اپریل میں ڈیوس کپ کھیلنے کے لئے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جرمانے کے ساتھ رینکنگ میں بھی تنزلی کردی۔ آئی ٹی ایف کے مطابق پاکستان کا دورہ نہ کرنے پر ہانگ کانگ کو 10 ہزار 9 سو ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہوگا جب کہ اس کی ٹیم کی ڈیوس کپ گروپ 2 سے 3 میں تنزلی بھی کردی گئی ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 12 سال کے طویل عرصے کے بعد ڈیوس کپ کی اپریل میں میزبانی کی۔

ایران نے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پاکستان آ کر یہ ایونٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سکیورٹی کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دے کر یہ مقابلہ پاکستان میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ڈیوس کپ کے لئے میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ایران کے ٹینس اسٹارز کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔
This entry was posted in قومی, کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.