اورنگی ٹاؤن ، ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خوب درگت بنا ئی ،نذر آتش کرنے کی کوشش 07 دسمبر 2015 (15:53)

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے اورنگی ٹاؤن میں دو ڈاکو شہریوں کی ہتھے چڑھ گئے ، شہریوں کی طرف سے ڈاکوؤوں پر بدترین تشددکیا گیا اور جلانے کی کوشش بھی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں دو ڈاکو شہریوں کے نرغے میں آگئے جن کو شہریوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا ،تشدد کے بعد بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو شہریوں کی طرف سے ڈاکوؤں کو زندہ جلانے کی کوشش بھی کی ۔ دریں اثناء مشتعل شہریوں نے ڈاکوؤں کے زیر استعمال موٹر سائیکل کو نذر آتش کر دیا۔بعدnews-1449485614-1569_large ازاں دونوں ڈاکوؤں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.