آرمی سکول حملہ ، دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش

mnm     آرمی پبلک سکول حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی سفارش ۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچوں کے بیہمانہ قتل میں ملوث دہشت گرد کسی رحم کے مستحق نہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ آرمی پبلک میں ملوث چار دہشت گردوں سبیل عرف یحییٰ ولد عطااللہ ،عبداسلام ولد شمسی ،حضرت علی ولد اول باز ،مجیب الرحمان عرف نجیب اللہ عرف علی ولد گلاب جان کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے کی ایڈوائس صدر کو بھجوا دی ۔ وزیر اعظم نے اپنی سمری میں تحریر کیا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان تبدیل ہو چکا ، بچوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گرد کسی رحم کے مستحق نہیں ۔ سانحہ پشاور کے بعد پارلیمنٹ ، تمام سیاسی جماعتوں اور اداروں نے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا عزم کیا تھا ۔ ملٹری کورٹس کے قیام سے دہشت گردی کے منصوبہ سازوں کو کم وقت میں کٹہرے میں لانے میں مدد ملی ۔ ملڑی کورٹس نے ان چاروں دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔
This entry was posted in قومی. Bookmark the permalink.