Breaking News

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی دو روزہ دورے پر پاکستان آمد۔ جنرل نکولس کارٹر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر حاضری دی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

جنرل کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی اوردوطرفہ سکیورٹی، افواج کے مابین دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس کارٹر نے اسلام آباد پہنچنے کےبعد جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ یاد گار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی۔  برطانوی چیف آف جنرل سٹاف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا۔

برطانوی چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔جس  میں  دوطرفہ سیکیورٹی، افواج کے مابین دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل نکولس کارٹر نے انسداد دہشت گردی کی جنگ میں پاک آرمی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی خطے کے امن و استحکام کیلئے مسلسل کاوشوں  قابل تعریف ہیں اور برطانیہ امن کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved