آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو کرنل کمانڈر آف آرمی ڈیفنس کور کے بیجز لگائے۔

تقریب میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آرمی ڈیفنس کور کے کردار کو سراہا۔