آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی سنچری، میلبرن ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ہی ختم

آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی نا قابل شکست سنچری کی بدولت میلبرن ٹیسٹ ہار جیت کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ ایشز سیریز میں آسٹریلیا کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کینگروز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے۔ سنچری ماسٹر اسٹیون اسمتھ نے ایک بار پھر تھری فگر اننگز کھیلی اور میچ کو ڈارا کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آسٹریلوی کپتان نے کیرئیر کی 23 ویں سنچری میں 6 چوکے لگائے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 327 جبکہ انگلینڈ 491 رنز اسکور کئے۔ 244 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایلسٹر کک نے بھی میلبرن ٹیسٹ کو اپنے لئے یادگار بنایا۔

کینگروز کو ایشز سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں کھیلا جائے

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*