اپنا تعارف خود کرانے کی عادت ششی کپور سے ہی سیکھی، امیتابھ بچن

ششی کپور اور امیتابھ بچن بالی ووڈ پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والی جوڑی رہی۔ ریل لائف کے لیجنڈ ہیرو امیتابھ بچن رئیل لائف میں بھی ششی کپور کے مداح نکلے۔ کانوں کو چھپانے والے بالوں کے اسٹائل کے پیچھے کیا حقیقت تھی بگ بی نے کہانی کھول دی، کہتے ہیں میرا ہیئر اسٹائل در اصل ششی کپور کی نقل ہے اور آج تک وہ یہی اسٹائل اپنائے ہوئے ہیں۔ یہی نہیں امیتابھ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنا تعارف خود کرانے کی بہترین عادت بھی ششی کپور سے ہی سیکھی۔   امیتابھ بچن کے مطابق ششی کپور انہیں ببوا کہہ کر بلاتے تھے۔ بگ بی نے ششی کپور کی موت پر اپنی تحریر کا آغاز رومی جعفری کے شعر سے کیا۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.