‘اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں تو نواز شریف استعفیٰ دینے پر مجبور ہو جائیں گے’

لاہور:  پانامہ کیس کے حتمی مرحلے میں بلاول بھٹو نے اپوزیشن کو ایک صفحے پر رکھنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے پارٹی چیئرمین کو اب تک اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں سے متعلق بریف کیا۔ بلاول بھٹو نے خورشید شاہ کو اپوزیشن سے رابطے بڑھا کر مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں تو نواز شریف استعفیٰ دینے پر مجبور ہو جائیں گے، یہی فارمولہ نواز شریف کو استعفے پر مجبور کرے گا۔ بلاول بھٹو نے اپوزیشن سے گفتگو میں کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو تنہا کرنا ہو گا اور دباؤ بڑھانا ہو گا، وزیر اعظم نواز شریف پر استعفیٰ کا دباؤ بڑھانے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ایک صفحے پر رہنا پڑے گا۔
This entry was posted in قومی. Bookmark the permalink.