اپوزیشن کا ڈان لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اپوزیشن جماعتوں نے نیوز گیٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ، اپوزیشن نیوز گیٹ کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرے گی ۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں نےقومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی پر گفتگو کی ۔ دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ نیوزگیٹ کی رپورٹ پر پیدا ابہام دور کرنا ضروری ہے اس لیے ڈان لیکس کی رپورٹ کو ایوان میں پیش کیا جائے ۔ اپوزیشن حکومت سے سرحدوں کی صورتحال پر بریفنگ کا بھی مطالبہ کرے گی ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں, Uncategorized. Bookmark the permalink.