اپیکس کمیٹی پنجاب کا اہم ترین اجلاس آج ہو گا، شہباز شریف صدارت کریں گے

dvw اپیکس کمیٹی پنجاب کا اجلاس طویل وقفے کے بعد آج ہو گا۔ اجلاس میں صوبے میں بڑے آپریشن کے لیے پنجاب کی قیادت اور مسلح افواج کے نمائندے بڑا فیصلہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کے بعض اضلاع میں پولیس کے ساتھ رینجرز کی تعیناتی بھی زیر غور آ سکتی ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس میں کور کمانڈر لاہور، خفیہ اداروں کے افسران اور پولیس کی قیادت سمیت متعلقہ شخصیات شریک ہوں گی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں, Uncategorized. Bookmark the permalink.