اکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 572 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں معمولات زندگی بحال ہوگیا ہے اور کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے مندی رہی تاہم آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ابتدائی طور پر200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 400 کی سطح عبور کرگیا۔

دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 433 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 640 کی سطح عبور کرگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اختتام تک مثبت انداز میں کاروبار ہوتا رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ 41 ہزار 779 پر بند ہوئی۔

آج کاروبار کے دوران 10 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 54 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 112 ارب روپے اضافےسے 8760 ارب روپے ہوگئی۔

This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.