Breaking News

اگر یہی احتساب ہے تو اس پر افسوس ہے: نواز شریف

 نواز شریف کا کہنا ہے اگر یہی احتساب ہے تو اس پر افسوس ہے، شہباز شریف نے اپنی دیانتداری پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دی، غیر ملکی بھی شہباز شریف کے کام کی تعریف کرتے ہیں، ایسے لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک دکھ کی بات ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا ڈالر مہنگا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے، ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا جائے تو ملک کا کوئی شخص نہیں بچ سکتا، نظام درست ہونے میں وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت کے کچھ لوگوں نے شہباز شریف پر الزام لگایا، چینی حکومت کی وضاحت پر الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانا پڑی، جس کمپنی کو شہبازشریف نے ٹھیکہ نہیں دیا کے پی حکومت نے دے دیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا نیب تحقیقات کرے خیبر پختونخوا حکومت نے بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکہ کیوں دیا ؟ ایسے کاموں پر تو ریفرنس دائر ہونا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved